اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے 'ملی بینک' کی شاخ کا پہلی بار عراق کے شہر نجف میں ایک پروقار تقریب میں افتتاح ہو گیا ہے .
شہر مقدس نجف اشرف ميں ايراني ملي بينك كي شاخ كھلنے سے ايراني زائرين اور تاجر برادري كے ديرينہ خواب تعبير ہوجائيں گے اور ان كي مشكلات كے حل ميں مدد گار ثابت ہوگي.
اب ايراني زائرين اور تاجر آساني كے ساتھ نجف ميں ايراني كرنسي حاصل كرسكتے ہيں.
ايراني بينك كي افتتاحي تقريب ميں نجف ميں ايراني قونصل جنرل'عبدالرحيم ساداتي فر' اور ديگر ايراني اور عراقي عہديدار موجود تھے.
افتتاحي تقريب كے بعد ايراني اور عراقي عہديداران نے محرم اور اربعين كے عزاداري كی تقريبات كو شايان شان طريقے سے منانے كے لئے ايك مشتركہ كميٹي بنانے پر اتفاق كيا.
ہر سال كربلائے معلي ميں پوري دنيا سے مختلف مكاتب فكر سے تعلق ركھنے والے لاكھوں زائرين كربلا كا رخ كرتے ہيں جس كے دوران اربعين حسيني پورے احترام اور عقيدت كے ساتھ منايا جاتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲